بھٹکل 5 مارچ (ایس او نیوز) انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کے لوگو مقابلہ میں محمد یوسف بھالّی ابن محمداسلم بھالّی کے ڈیزائن کردہ لوگو کو اول انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انڈین نوائط فورم نے اعلان کیا ہے کہ یوسف بھالی کو اعلان کے مطابق دس ہزارروپیہ نقدمع سرٹی فیکٹ سے نوازا جائے گا۔
اخباری بیان جاری کرتے ہوئے فورم کے جوائنٹ سکریٹری سیفان شینگیری نے بتایا کہ لوگوڈیزائن کے مقابلے کے اعلان کے بعد بھٹکل سمیت اطراف کے عوام کی جانب سے کافی مثبت ریسپاونس موصول ہوا۔
ریلیز کے مطابق مقابلے میں41 لوگوں نے حصہ لیا تھا اور ایک سے بڑھ کر ایک 64 لوگو ڈیزائن کر کے روانہ کئے گئے تھے۔ بہترین لوگو کا انتخاب کرنے کے لئے کافی مشکلات پیش آئیں، ابتداء میں 64 میں سے 15 بہترین لوگو کو الگ کیا گیا اور تمام 15 لوگو کو یکم مارچ کو ہوئی انڈین نوائط فورم کی انتظامیہ میٹنگ میں پیش کیا گیا جس کے بعد ایک بہترین لوگو کا انتخاب کیا گیا جو محمد یوسف بھالی کا تھا۔
ریلیز میں محمد یوسف بھالی کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ سکینڈ پی یوسی سے فارغ ہونے کے بعد قران بھی حفظ کرچکا ہے اور فی الوقت بھٹکل جامعہ اسلامیہ میں زیر تعلیم ہے۔
فورم نے یوسف بھالی کو اول ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اسے دس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ساتھ جن دیگر لوگوں نے محنت کرتے ہوئے لوگو ڈیزائن کرکے روانہ کئے تھے اور مقابلے میں حصہ لیا تھا ان تماموں کو بھی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پریس ریلیز میں دیگر مساہمین سے کہا گیا ہے کہ وہ سرٹی فیکٹ حاصل کرنے کے لئے فورم کے جنرل سیکرٹری محمد معاذ جوکاکو سے موبائل نمبر 9886180601 پر رابطہ کرکے اپنا پوسٹل اڈریس جمع کرائیں۔
انڈین نوائط فورم کی جانب سے ریلیز میں بھٹکل اور اطراف کے لوگوں کی تعریف کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان کے اندر بے شمار پوشیدہ صلاحیتں پائی جاتی ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے فورم نے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کواُجاگر کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فورم کا لوگو ڈیزائن کرنے کا مقابلہ منعقدکیا تھا۔
خیال رہے کہ انڈین نوائط فورم( آئی این ایف ) بیرون بھٹکل میں قائم بھٹکل کی آٹھ جماعتوں پر مشتمل ہے۔